Viral Globe

The stories the internet can’t stop sharing

Urdu

زبیر عرف جھارا پہلوان کی کہانی جس کے مقابل کوئی نہیں تھا۔۔۔

فخر پاکستان جھارا پہلوان

Advertisement

زبیر اسلم عرف ” جھارا پہلوان ” کو شاید کسی بد نظرے کی نظر لگ گئی

جھارا پہلوان 1960ء میں پاکستان کے مشہور پہلوانوں کے خانوادے میں پیدا ہوئے تھے۔

وہ اسلم پہلوان عرف اچھا رستم پاکستان کے منجھلے بیٹے،
بھولو پہلوان رستم زماں کے بھتیجے
امام بخش پہلوان رستم ہند کے پوتے اور
گاما کلو والا پہلوان ستارہ ہند کے نواسے تھے
۔غلام حسین گاما پہلوان رستم زماں جھارا کے دادا اور امام بخش کے بڑے بھائی تھے۔
اس لحاظ سے جھارا ننھیال اور ددھیال کی وراثت کے صحیح امین اور فرزند قرار پاتے ہیں۔
جھارا پہلوان کا پہلا مقابلہ 27 جنوری 1978ء کو گوگا پہلوان گوجرانوالیہ سے ہوا جس میں جھارا پہلوان فتح یاب ہوئے۔
17 جون 1979ء کو اس نے جاپان کے مشہور پہلوان انتونیو انوکی کے ساتھ مقابلہ کیا۔ اس کشتی میں چھ رائونڈز کا مقابلہ طے پایا تھا لیکن پانچویں راونڈ کے بعد ہی انوکی نے جھارا پہلوان کے ہاتھ کو اوپر اٹھاکر اپنی شکست تسلیم کر لی تھی۔ انوکی پہلوان کے بقول جھارا ابھرتی ہوئی جوانی کے باعث مجھ پر حاوی رہا جبکہ میں ڈھلتی عمر میں اس کے سامنے اپنے آپ کو بےبس محسوس کر رہا تھا اس لیے میں نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔
جھارا پہلوان نے اپنی زندگی میں 60 کے لگ بھگ کشتیاں لڑیں اور وہ ہر مقابلے میں فتح یاب ہوئے۔

انہیں فخر پاکستان اور رستم پاکستان کے خطابات بھی عطا ہوئے۔
جھارا پہلوان کو ان کا کوئی حریف اکھاڑے میں زیر نہیں کرسکا یہ ان کی طاقت اور پامردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جھارا پہلوان تو تھا لیکن فلسفی نہیں تھا۔اپنے تایا بھولو، والد اچھا پہلوان اور دیگر شہ زور چچاؤں کی وفات کے بعد وہ خوراک تو بہت اچھی لیتا رہا لیکن محنت اور ورزش سے جی چرانے لگا۔۔۔۔۔۔۔ماہرین اور پہلوان کہتے ہیں کہ جھارے کی ورزش اور خوراک کے درمیان توازن ختم ہو گیا تھا۔حالانکہ یہ تمام باتیں بے بنیاد ہیں جھارا پہلوان علی الصبح ہی دریائے راوی کے کنارے” کسرت “کے لیے پہنچ جاتا تھا۔ اکثر بڑے اور نامی گرامی پہلوان کھاڑے میں اس کی کسرت دیکھ کر ہی بھاگ جاتے تھے اور اس کے ساتھ مقابلہ کرنے کی جرآت نہیں کرتے تھے۔جھارے کا جسم گونگے پہلوان کے جسم سے زیادہ خوبصورت تھا اور بعض لوگ اس کا جسم دیکھنے کے لیےصبح سویرے دریا کے کنارے آ جایا کرتے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
10 ستمبر 1991ء کو طلوع ہونے والا سورج جھارے کی زندگی کا آخری دن ثابت ہوا۔جب علی الصبح اکھاڑے میں کسرت کے دوران جھارے کو دل کا دورہ شروع ہوا لیکن اس نے اس کو معمولی بوجھ سمجھ کر کوئی توجہ نہ دی بلکہ اپنی کسرت میں اضافہ کر دیا جو اس کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوا صبح نو بجے جب جھارے کو ہسپتال لایا گیا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ تین گھنٹے سے جھارے کا دل بند ہے۔ اس کا ہیوی ڈیوٹی جسم، پھیپھڑے اور دماغ کے طاقتور ہونے کی وجہ سے اس کا جسم کام کر رہا ہے اور مینٹل ڈیتھ کی جانب رواں ہے۔ حالانکہ جھارا بالکل صحیح تندرست اور چاک و چوبند نظر آرہا تھا اور آخر کار ڈاکٹروں کی رائے صحیح ثابت ہوئی جھارا آہستہ آہستہ موت کی جانب سفر کرنے لگا اور ایک گھنٹے کے اندر ہی اس کی مینٹل ڈیتھ ہو گئی اور بعد ازاں ایک گھنٹے کے دوران وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔
اناللّٰہ وانا الیہ راجعون
حکومت کی روایتی بےحسی کے باعث جھارا کی وفات 34 برس بعد بھی پاکستان کے اکھاڑوں کو جھارے کے قد کاٹھ کا کوئی پہلوان میسر نہیں آ سکا ۔ حق مغفرت کرے آمین ثم آمین ۔
وہ موہنی روڈ لاہور میں بھولو پہلوان کے اکھاڑے سے ملحقہ قبرستان میں آسودۂ خاک ہے۔۔۔
مریم جھارا (بیٹی)
​تعارف: مریم جھارا (جنہیں بعض اوقات میڈیا میں فریال زبیر یا پائل بھی کہا جاتا ہے) جھارا پہلوان کی صاحبزادی ہیں۔
​کردار: وہ اپنے والد اور گاما پہلوان کے خاندان کی تاریخ اور یادوں کو زندہ رکھنے میں بہت متحرک رہی ہیں۔ انہوں نے مختلف انٹرویوز میں اپنے والد کی زندگی، ان کی خوراک، ان کی عادات اور ان کی اچانک وفات کے بارے میں حقائق دنیا کے سامنے رکھے ہیں۔ وہ اس بات پر اکثر افسوس کا اظہار بھی کرتی ہیں کہ حکومتِ پاکستان نے اس عظیم پہلوان خاندان کی اس طرح قدر نہیں کی جس کے وہ حقدار تھے۔
​2۔ ہارون عابد (بیٹا)
​تعارف: ہارون عابد جھارا پہلوان کے صاحبزادے ہیں اور اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے پہلوانی کے میدان میں آئے۔
​جاپان کا سفر اور انتونیو انوکی کا ساتھ: جھارا پہلوان کی وفات کے بعد، دنیا کے مشہور جاپانی ریسلر انتونیو انوکی (جن کا جھارا پہلوان کے ساتھ تاریخی مقابلہ ہوا تھا اور بعد میں وہ گہرے دوست بن گئے تھے) نے ہارون عابد کی سرپرستی کی۔ انوکی ہارون کو اپنے ساتھ جاپان لے گئے، جہاں انہوں نے ہارون کی دیسی کشتی اور جدید ریسلنگ (Pro Wrestling) کی اعلیٰ تربیت کا انتظام کیا۔
​خاندان کا مستقبل: ہارون عابد کو گاما پہلوان اور جھارا پہلوان کے اکھاڑے کی روایات کا وارث مانا جاتا ہے، اور انہوں نے جاپان اور پاکستان میں ریسلنگ کے میدان میں اپنے خاندان کا نام روشن کرنے کی کوششیں جاری رکھی ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *