نوجوان کرکٹر حسن نواز کی بہن نے اسے کیسے سپورٹ کیا؟

بڑی بہن نے اپنے بھائی کے اندر چھپے ٹیلنٹ کو وقت رہتے پہچان لیا۔ اسلام آباد میں مقیم حسن نواز کی بڑی بہن جو پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں انہوں نے حسن کو یہ اہم مشورہ دیا کہ لیہ میں رہ کر کرکٹ میں آگے بڑھنا مشکل ہے، اس لیے وہ اسلام آباد آ جائیں۔ شروع میں والد کی خواہش یہی تھی کہ حسن روایتی تعلیم پر توجہ دیں، اسی لیے اسلام آباد جانے کا ایک پہلو پڑھائی بھی تھا، مگر پردے کے پیچھے ایک بہن اپنے بھائی کے خواب کو حقیقت بنانے کی تیاری کر رہی تھی۔
اسلام آباد پہنچنے کے بعد ان کی بہن نے نہ صرف ان کے لیے پہلا کرکٹ بیگ خرید کر دیا بلکہ اکیڈمی میں داخلہ بھی کروایا۔ حسن نواز نے خود ایک انٹرویو میں اس سفر کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن خود گاڑی چلا کر انہیں روزانہ اکیڈمی چھوڑنے اور واپس لینے جایا کرتی تھیں، اور وہ تقریباً پانچ سال تک انہی کے پاس رہے۔
مشکل وقت بھی آیا، جب ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران حسن نواز کو شدید انجری ہوئی اور آپریشن کروانا پڑا تو اس کڑے وقت میں بھی ان کی بہن چٹان کی طرح ان کے ساتھ کھڑی رہیں اور نہ صرف ان کی دیکھ بھال کی بلکہ مالی امداد بھی کی۔
حسن نواز وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے پاکستان کی نیشنل انڈر 19 ٹیم میں انڈر 19 کرکٹ نہیں کھیلی بلکہ ٹیپ بال کے بعد پروفیشنل کرکٹ کی ٹریننگ لی جس میں ان کی بہن نے مدد کی پھر شاید کشمیر پریمئر لیگ کھیلی اور اس کے بعد پی ایس ایل میں دھوم مچادی
پھر وہ دن بھی آیا جب حسن نواز نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری جڑ کر دنیا کو چونکا دیا، وہی والد جو کبھی تعلیم پر زور دیتے تھے، اپنے بیٹے کی اس کامیابی پر فخر سے سر اٹھا کر میڈیا کے سامنے آئے۔
ایک بہن کا اعتماد اور بھائی کی دن رات کی محنت یہ کہانی ثابت کرتی ہے کہ اگر گھر میں حوصلہ دینے والا کوئی مضبوط سہارا ہو، تو دور دراز علاقوں سے نکلنے والے خواب بھی بڑے اسٹیج تک پہنچ سکتے ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ حسن نواز کو مزید کامیابیاں دے آمین❤️۔ پاکستان زندہ آباد 🇵🇰
ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں
