Viral Globe

The stories the internet can’t stop sharing

Urdu

آخری لمحے میں میاں بیوی میں اچانک صلح کیسے ہو گئ؟

طلاق کے کاغذات سامنے رکھے تھے، قلم ہاتھ میں تھا اور چند لمحوں بعد ایک رشتہ ہمیشہ کے لیے ختم ہونے والا تھا۔ خاتون دستخط کرنے ہی والی تھیں کہ شوہر نے انہیں روک لیا اور آخری بار اپنے رشتے کو بچانے کی کوشش کی۔

Advertisement

شوہر نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر ایک مرتبہ پھر غور کریں، ان کے درمیان جو کچھ ہوا اسے ختم کرنے کے بجائے رشتے کو ایک اور موقع دیں اور طلاق کے فیصلے پر دستخط نہ کریں۔ خاتون کچھ لمحوں کے لیے خاموش ہوئیں۔ ایسا لگا جیسے وہ اپنے فیصلے اور شوہر کی درخواست کے درمیان کشمکش کا شکار ہیں۔ پھر اچانک انہوں نے قلم نیچے رکھا، اپنی نشست سے اٹھیں اور شوہر کی طرف دوڑ پڑیں۔ اگلے ہی لمحے دونوں ایک دوسرے سے لپٹ گئے۔

طلاق کے کاغذات پر دستخط سے چند لمحے پہلے علیحدگی کے بجائے یہ جوڑا ایک دوسرے کو گلے لگا رہا تھا اور یہی منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ یہ ویڈیو مبینہ طور پر حال ہی میں بنگلہ دیش سے سامنے آئی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انڈیا میں بھی اس سے ملتا جلتا ایک واقعہ لوگوں کی توجہ حاصل کرچکا ہے جہاں طلاق کے لیے عدالت پہنچنے والے ایک جوڑے نے آخری وقت پر اپنے اختلافات ختم کرنے کی طرف قدم بڑھایا تھا۔ دونوں واقعات میں حالات مختلف تھے لیکن ایک بات مشترک تھی کہ رشتہ ختم ہونے کے قریب پہنچ کر جذبات نے ایک بار پھر دونوں کو قریب کردیا۔

پانچ سال تک ایک دوسرے کے خلاف عدالتوں میں لڑنے والے میاں بیوی، طلاق کے کاغذات ہاتھوں میں لیے عدالت پہنچے تھے۔ وکلا اپنے اپنے دلائل دے رہے تھے، جج نے شوہر سے پوچھا کہ کیا آپ اب بھی اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتے ہیں؟ شوہر نے اپنی بیوی کی طرف دیکھا اور ہلکا سا مسکرا دیا۔ بیوی نے اپنے ہاتھ میں پکڑے طلاق کے کاغذات پھاڑ دیے، دوڑ کر شوہر کے گلے لگ گئیں اور زار و قطار رونے لگیں۔ شوہر نے بھی انہیں گلے لگا لیا۔ جس عدالت میں پانچ سال کی لڑ۔ائی کے بعد دو لوگوں کو ہمیشہ کے لیے جدا ہونا تھا وہاں ایک مختصر لمحے میں دونوں نے ایک دوسرے کو دوبارہ اپنا لیا۔۔۔

یہ واقعہ انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی کی تیس ہزاری عدالت میں پیش آیا تھا۔ انڈین میڈیا کے مطابق سوربھ سنگھ اور شیکھا سنگھ کی شادی 2020 میں ہوئی تھی۔ شادی کے چند ماہ بعد ہی دونوں کے درمیان اختلافات شروع ہوگئے۔ بات اتنی بڑھی کہ شیکھا نے شوہر کے خلاف جہیز کے مطالبے، گھریلو تشد۔۔ د اور ذ۔۔ ہنی اذ۔۔ یت کے الزامات کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی اور پھر اس انداز میں ایک ہوگئے۔۔

کبھی کبھار رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا جاتا ہے اور کبھی ایک آخری گفتگو انسان کو اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ اس ویڈیو میں بھی بظاہر ایسا ہی ایک لمحہ دکھائی دے رہا ہے جہاں شوہر کی آخری درخواست نے خاتون کو قلم روکنے، اٹھنے اور دوبارہ اسی شخص کے گلے لگنے پر مجبور کردیا جس سے وہ چند لمحوں بعد جدا ہونے والی تھیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *