Viral Globe

The stories the internet can’t stop sharing

Urdu

چوہدری الیاس بندیشہ، ایک بیوہ اور اسکی جوان بیٹی کا یادگار واقعہ

چوہدری الیاس بندیشہ ، ایک بیوہ عورت اور اسکی جوان بیٹی کا یادگار واقعہ ۔۔۔۔ برسوں پرانا مگر سچا واقعہ ہے فیصل آباد کے نواح میں ایک کھاتے پیتے زمیندار کا انتقال ہو گیا اسکی کئی مربع زمین تھی ، اولاد میں صرف ایک بیٹی تھی ، شوہر کی وفات کے صدمے سے نکلنے کے بعد عورت نے زمین اپنے دور کے ایک رشتہ دار خاندان کو ٹھیکے پر دیدی ۔ کیونکہ اسے ان پر اعتبار تھا اور وہ یہی کام کرتے تھے اس حوالے سے انکی شہرت اچھی تھی ، معاملات طے پا گئے ٹھیکہ ہو گیا ، دوسرے سال ٹھیکہ لینے والوں نے ٹھیکے کی رقم کم کردی ،بہانہ یہ بنایا کہ فصل اچھی نہیں ہوئی یہ سال بھی گزر گیا تیسرا سال آیا اور بیوہ عورت نے ٹھیکے کے پیسوں کا مطالبہ کیا تو نہ صرف رشتہ داروں نے اسے رقم دینے سے انکار کردیا بلکہ دھم۔کی دی کہ اگر زمین یا پیسوں کا نام لیا تو اپنی اور بیٹی کی عزت گنوا بیٹھو گی کہیں منہ دکھانے لائق نہ چھوڑیں گے ۔۔۔ خاتون نے علاقے میں ہر چھوٹے بڑے زمیندار کی منت سماجت کی ۔اگر کوئی خاتون کے حق میں کھڑا ہوا تو اس قبضہ گیر خاندان نے بدمعاشی سے اسے بھی چپ کروا دیا ۔ اب یہ خاتون اپنی اور بیٹی کی زندگی اور عزت بچانے کے لیے فیصل آباد آگئی یہاں کچہری عدالتوں میں دھکے کھاتے کھاتے اسے کسی نے مشورہ دیا کہ اس علاقے میں چوہدری الیاس کا ڈیرہ ہے وہاں جاؤ ضرور وہ تمہاری مدد کریں گے ۔ خاتون بیٹی کے ہمراہ چوہدری الیاس کے ڈیرے پر پہنچی تو اتفاقا اسکی ان سے ملاقات ہو گئی چوہدری الیاس نے خاتون کی روداد سنی اور ان دونوں کے سروں پر ہاتھ رکھا اور کہا میرے گھر رہنا ہے تو ادھر رہو کہیں اور ٹھکانہ ہے تو بے فکر ہو کر جاؤ ۔۔ بس کچھ دن کی مہلت دو مجھے ۔۔۔۔ اگلے روز چوہدری الیاس نے اپنے کچھ لوگ اس قبضہ گیر خاندان کے گھر پر روانہ کردیے ۔۔۔ ان لوگوں نے خاتون کے ساتھ ٹھیکے کے بعد ٹھگی کرنے والوں کو کہا کہ چوہدری الیاس کا حکم ہے خاتون کی زمین کا قبضہ چھوڑ دو ، تو یہ تمہارے حق میں اچھا ہو گا ورنہ شام کو چوہدری صاحب خود آجائینگے اسکے بعد اپنے حالات کے خود ذمہ دار ہو گے ۔۔۔۔ اسکے بعد یہ لوگ ان کے ڈیرے پر بندھی تمام گائیں اور بھینسیں بھی ساتھ لے گئے اور چوہدری الیاس کے ڈیرے پر جا باندھیں ۔ اگلے روز قبضہ گیر خاندان چوہدری الیاس کے ڈیرے پر پہنچ گیا اور کہا جناب ہم نے خاتون کی زمین کا قبضہ چھوڑ دیا ہے خاتون جسے چاہے دے ۔۔ مگر ہمارے مویشی واپس کردیں ۔ چوہدری الیاس نے جواب دیا 3 سال خاتون کی زمینوں کے ٹھیکے کی رقم کا میں حساب کروں تو تمہیں مویشی چھوڑ کر بھی پیسے دن پڑیں گے ، اسی کو غنیمت سمجھو کہ تمہارے ساتھ کوئی اور کام نہیں ہو گیا ۔۔۔ قبضہ گروپ چپ چاپ منہ لپیٹ کر گھر واپس چلا گیا ۔۔۔۔اگلے روز خاتون اور اسکی بیٹی آگئیں ، چوہدری الیاس نے اپنی گاڑیوں میں ٖگارڈز کے ساتھ خاتون اور اسکی بیٹی کو انکے گھر پہنچایا اور مویشی بھی انکے گھر پہنچا دیے کہ رشتہ داروں کو واپس کرو تو تمہاری مرضی نہ دو تو بھی تمہاری مرضی ۔۔۔ تمہیں آج کے بعد کوئی تنگ نہیں کرے گا ۔۔۔۔۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *