نوری نت کون تھا؟

وہ شخص جس پر سپر ہٹ فلمیں بنیں ۔ سرزمین پنجاب کے ایک مشہور زمانہ سپوت نوری نت کی موت کے بعد اسکا خاندان کیسے آپس میں لڑ کر تباہ ہوا ، آج کل اس خاندان کے لوگ کہاں اور کس حال میں ہیں ۔۔۔؟؟؟ نوری نت نے تین شادیاں کی تھی، جن میں پہلی بیوی فوت ہوگئی تھی اور اس میں سے اس کی تین بیٹیاں تھی، دوسری شادی اس نے اعوان قوم میں کی تھی، دوسری بیوی کا نام مریم تھا جس میں ظفر عرف ظفری نت اور ایک بیٹی پیدا ہوئی، ظفری نت لکشمی چوک میں ق۔ت۔ل ہوگیا، اس کا اٹھنا بیٹھنا کالو شاہ پوریا کے ساتھ تھا، جو کہ لاہور کا معروف انڈر ورلڈ ڈان تھا، اس کی بھی الگ کہانی ہے۔اس شادی سے اعوان خوش نہ تھے، نوری نت جب جیل میں تھا تو وہ اپنی لڑکی ظفری نت سمیت واپس لے گئے تھے، چنانچہ جیل سے ہی نوری نت نے اپنے سسرالیوں کے آٹھ دس لوگ مروادئیے تھے جن میں اس کے سالے اور سالیاں وغیرہ بھی شامل تھی،اس کے ساتھیوں میں ملک پاشا اعوان اور ہیراغازی نے دیگر لوگوں کے ہمراہ جاکر یہ ق۔ت۔ل وغارت کی اور ظفری نت کو اٹھا کر لے آئے تھے،ا س کے بعد نوری نت نے تیسرا بیاہ کیا، جس میں سے ایک بیٹی اور تین بیٹے ہوئے، بڑے بیٹے کا نام سیف اللہ تھا،بعد میں امان اللہ اور مبشر ہوئے،اورپھر بیٹی آسیہ عرف رانی پیدا ہوئی۔ 1971ء میں نوری نت کی موت کے بعد انہی بیٹوں نے لالو نت کے بیٹے یونس نت کو نت گاؤں میں ٹیوب ویل کے قریب سوتے میں ق۔ت۔ل کردیا تھا۔نوری نت اور لالونت میں جتنی محبت تھی اولادوں میں اتنی ہی نفرت در آئی،لوگ کہتے ہیں شاید یہ دشمنی وراثتی بدمعاشی گدی کا حصول تھا،لیکن دراصل لالو نت کے بیٹے یونس نت نے گاؤں کے پاس کچھ زمین خریدی لی تھی، لوگوں نے نوری نت کے بیٹوں کو بھڑکایاکہ تمہارے باپ نوری نت کے پیسے پر لالو نت کے بیٹے عیاشی کررہے ہیں،بدمعاش کانوں کے کچے ہوتے ہیں، چنانچہ انہوں نے یونس نت کو ق۔ت۔ل کردیا اور سوچا کہ لالونت ستر برس کا بوڑھا اپنے بیٹے کے ق۔ت۔ل کا سن کرہی مر جائے گا، یوں یہ تمام زمین جائیداد ہمارے پاس آجائے گی، لیکن لالو نت نے ستر برس کی عمر میں اپنے نوجوان بیٹے کے ق۔ت۔ل کا بدلہ لیا اور سیف اللہ، امان اللہ سمیت ان کی ماں کو بھی مار ڈالا صرف مبشر بچ گیا،تینوں ق۔ت۔ل ایک ہی دن مختلف جگہ پر اس وقت کے جدید ہتھیاروں سے کیے گئے،یہ ستر کے آواخر یا اسی کی دہائی کا ابتدائی زمانہ تھا، چنانچہ لالونت کو سزا۔ئے موت ہوئی جو بعد ازاں بے نظیر دور میں ساٹھ برس کی عمر کے قیدیوں کی رہائی پرمنتج ہوئی، سزا۔ئے موت ٹوٹی لیکن جیل نہ ٹوٹ سکی۔بعد میں ظفری نت نے جیل میں کسی شخص کو اس وجہ سے مارا پیٹاکہ اس نے لالو نت کو گا۔لی دی تھی، ظفری نے کہا کہ ہماری چاہے ان سے دشمنی سہی لیکن وہ ہے تو ہمارا چچا، چنانچہ لالونت اور نوری نت کی اولاد میں اسی وجہ سے صلح ہوئی، اس صلح کی وجہ سے لالو نت جیل سے رہا ہوگیا، اب دوبارہ یہ خاندان اکٹھا ہے اور ان کے دکھ سکھ سانجھے ہیں۔“۔۔نوری نت کی موت کے حوالے سے خاندان کے ایک بزرگ نے کہاکہ ”نوری نت کی موت جیل میں ہوئی تھی،انہیں باباشاہ حیات دربارکے متولی بابا کریم شاہ سے دعا ملی تھی کہ نوری نت تم گو۔لی سے نہیں مرو گے بلکہ طبعی موت مرو گے، اور جب تم مروگے تو لمبے چوڑے کھڑاک (بڑی لڑائی)ہوں گے۔یہ دربار نت گاؤں میں آج بھی موجود ہے، موت سے کچھ عرصہ قبل نوری نت بہت زیادہ شرا۔ب پینے لگ گیا تھا،اسی دوران وہ کسی جرم میں جیل گیا ہوا تھا کہ وہیں اس کی دل کے دورے سے موت واقع ہوگئی۔ لوگ جب نوری نت کی تدفین کرکے قبرستان سے نکل رہے تھے توعین اسی وقت پاکستان اور ہندوستان کے درمیان اکہترکی لڑائی کا آغاز ہوا، یوں بابا کریم شاہ کی یہ پیشن گوئی بھی سچ ثابت ہوئی۔۔۔
