Viral Globe

The stories the internet can’t stop sharing

Urdu

بھارتی خاتون بنی دو بھائیوں کی مشترکہ بیوی۔۔۔

اس عورت کی شادی دو بھائیوں سے ایک ساتھ ہوئی، لیکن اب اس کی بیٹی کہتی ہے کہ وہ ایک ہی وقت میں چار مردوں سے شادی کرے گی۔ آپ کو یہ جان کر حیرانگی ہوگی کہ عرب خطے میں حضور ﷺ کی آمد سے قبل ایک عورت بیک وقت دس سے کم مردوں سے تعلق رکھ سکتی تھی اور بچے کی پیدائش پر خاتون ہی بتاتی تھی کہ یہ بچہ کس کا ہے۔
افریقی قبائل کے ساتھ ساتھ انڈیا میں بھی “کثیر الشوہری” نظام پایا جاتا ہے، جس میں بعض اوقات ایک ہی خاتون تمام بھائیوں کی مشترکہ بیوی کہلاتی ہے۔ یہ نظام بھارتی ریاست ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، شمال مشرقی بھارت اور دیگر قبائلی برادریوں میں پایا جاتا ہے۔ حالانکہ عام بھارتی قانون ایسی شادیوں کی اجازت نہیں دیتا، لیکن ان قبائلی علاقوں کو خصوصی استثنا بھارتی آئین ہی دیتا ہے۔ ایسی شادیاں صدیوں سے ان علاقوں کی تہذیب کا حصہ رہی ہیں—خصوصاً وہ پہاڑی علاقے جہاں زرخیز زمین محدود ہوتی ہے۔ ایسے میں اگر بھائی الگ الگ شادیاں کریں تو زمین و جائیداد بٹ جائے گی اور ان کا گزر بسر مشکل ہو جائے گا۔ چنانچہ زمین کی تقسیم سے بچاؤ کے لیے، اور خصوصاً پہاڑی علاقوں میں سخت موسم کے دوران بنیادی ضروریات کے حصول میں دشواری کے باعث، ایک عورت کے کئی خاوندوں کی بیک وقت موجودگی سے مسائل حل ہو جاتے ہیں اور کھیتی باڑی و آمدنی میں سہارا ملتا ہے۔
ایسے قبائلی نظام میں بچوں کی ولدیت یا تو ماں کے نام سے چلتی ہے، یا پھر تمام بھائیوں میں سے سب سے بڑا بھائی اس پورے نظام کا سربراہ کہلاتا ہے، اور عورت سے پیدا ہونے والی اولاد کو تمام بھائی اپنی مشترکہ اولاد قرار دیتے ہیں۔ اس طرح کے نظام کا اصل مقصد جائیداد کی تقسیم اور جھگڑوں سے بچنے کے لیے بچوں کو سانجھا سمجھنا ہوتا ہے۔
صحیح بخاری کی ایک مشہور روایت—جو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے—میں ذکر ملتا ہے کہ اسلام سے پہلے دورِ جاہلیت کے عرب میں نکاح کی چار اقسام رائج تھیں، جن میں سے ایک قسم کثیر الشوہری کی بھی تھی، جس میں دس سے کم مرد ایک ہی عورت کے پاس آتے تھے اور بچہ پیدا ہونے پر عورت ان میں سے ہی کسی ایک کو باپ قرار دے دیتی تھی۔ لیکن اسلام کی آمد کے بعد نبی اکرم ﷺ نے اس رسم کو ہمیشہ کے لیے منسوخ اور حرام قرار دے دیا، اور صرف ایک مرد اور ایک عورت کے باقاعدہ شرعی نکاح کو مانا گیا؛ البتہ مخصوص شرائط کے ساتھ مرد کے لیے تعددِ ازدواج کو جائز رکھا گیا۔
لداخ اور بلتستان کے انتہائی بالائی اور دور دراز پہاڑی علاقوں میں صدیوں تک تبتی ثقافت کا گہرا اثر رہا، جہاں یہ رواج عام تھا۔ جیسے جیسے یہاں اسلام پھیلا تو وقت کے ساتھ ساتھ اس پرانی رسم کے اثرات پاکستان کے انتہائی اونچائی پر واقع بلتستان کے بعض گھرانوں میں ان کے مسلمان ہونے کے بعد بھی کچھ عرصہ تک برقرار رہے؛ لیکن جیسے جیسے دینی تعلیم اور علما کی رسائی ہوئی، یہ غیر اسلامی روایت ان علاقوں کے مسلمانوں میں مکمل طور پر ختم ہو گئی۔
بعض سماجی نظریات کے مطابق قدیم انسانوں کے قبائلی سماج میں جب ماں یا عورت کو مرکزی حیثیت حاصل تھی، تو قدیم معاشروں میں مختلف سماجی و خاندانی ڈھانچے موجود تھے۔ حیاتیاتی دنیا میں شہد کی مکھیوں کے حوالے سے یہ مثال دی جاتی ہے کہ ملکہ مکھی (Queen Bee) اپنے اڑان کے عمل (nuptial flight) کے درجنوں نر مکھیوں (Drones) سے ملاپ کرتی ہے۔

Advertisement

ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *