Viral Globe

The stories the internet can’t stop sharing

Urdu

امبانی کو ٹکر دینے والی انڈیا کی ایک اور7 شادی۔۔۔

امبانی کی شادی کو ٹکر دینے والی انڈیا کی ایک اور شاہانہ شادی

Advertisement

بھارت میں معروف صنعت کار مکیش امبانی کی شادی کے بعد اب 25 نومبر کو ایک اور ایسی غیر معمولی اور شاہانہ شادی ہونے جا رہی ہے جس میں پورے بھارت کو شرکت کی کھلی دعوت دی گئی ہے، جبکہ دبئی اور پاکستان تک بھی شادی کے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ موکامہ کے باہوبلی اور “چھوٹے سرکار” کے نام سے مشہور اننت سنگھ کی بیٹی شوانگی سنگھ کی اس شادی کے انتظامات نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ تقریب کے لیے 10 ایکڑ رقبے پر دیوہیکل پنڈال سجایا جا رہا ہے جہاں 21 فٹ اونچا اسٹیج تیار ہو رہا ہے، جبکہ مہمانوں کی تواضع کے لیے 2500 سے زائد فوڈ اسٹالز لگائے جا رہے ہیں جہاں 4 لاکھ سے زیادہ افراد کے کھانے پر 40 سے 60 کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔

اس شاہی شادی کی دلچسپی یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ تقریب کے دن گھوڑوں کی دوڑ (ریس) کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، جس میں اول آنے والے کو “مہندرا تھار” گاڑی، دوسرے نمبر پر آنے والے کو “بُلٹ” موٹر سائیکل اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو “اسکوٹی” بطور انعام دی جائے گی، جبکہ دلہا کو 3 کروڑ روپے مالیت کی لگژری “ڈیفینڈر” گاڑی تحفے میں دی جا رہی ہے۔ اس تقریب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، لالو پرساد یادو، نتیش کمار سمیت تمام معروف بھوجپوری فنکاروں کو مدعو کیا گیا ہے، جبکہ اننت سنگھ نے سوشل میڈیا پر عام عوام کو بھی شادی میں شرکت کا کھلا دعوت نامہ دے دیا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *