ببو برال-عروج و زوال کی داستان۔۔۔

ببو برال -عروج و زوال کی روداد
یہ قبر جو آپ دیکھ رہے ہیں، یہ فلم، ٹی وی اور اسٹیج کے نامور اداکار اور گلوکار ببو برال کی ہے۔
ببو برال یکم جنوری 1960 کو گکھڑ منڈی، ضلع گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے
ایک اندازے کے مطابق ببو برال نے اپنے فنی کیریئر میں پانچ سو سے زائد ڈراموں میں کام کیا۔ ان کا مشہور اسٹیج ڈرامہ ’’شرطیہ مٹھے‘‘ بے حد مقبول ہوا۔
ببو برال صرف اداکاری ہی نہیں بلکہ گلوکاری میں بھی اپنی منفرد پہچان رکھتے تھے۔ وہ اسٹیج پر اکثر قوالیاں اور گانے بھی پیش کیا کرتے تھے۔
ان کا البم ’’بیتیاں رتاں‘‘ بھی بے حد مقبول ہوا اور آج بھی ان کے مداح انہیں ایک باصلاحیت فنکار کے طور پر یاد کرتے ہیں۔
ببو برال — عروج و زوال کی کہانی : پاکستانی اسٹیج کے وہ بے تاج بادشاہ جنہوں نے اپنی مزاح، نقل اور بے مثال اداکاری سے لاکھوں دلوں کو ہنسایا۔ ایوب اختر المعروف ببو برال نے ایک عام گھرانے سے اُٹھ کر تھیٹر کی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جہاں اُن کا نام ہی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا تھا۔ “شرطیہ مٹھے”، “ٹوپی ڈرامہ” اور “عاشقو غم نہ کرو” جیسے بے شمار ڈراموں نے انہیں عوام کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے زندہ کر دیا۔
ببو برال صرف ایک کامیڈین نہیں تھے، وہ ایک مکمل فنکار تھے — اداکار، گلوکار، ہدایتکار اور مصنف۔ اُن کی نقل اتارنے کی صلاحیت، خاص طور پر مشہور گلوکاروں کی، انہیں دوسروں سے منفرد بناتی تھی۔
مگر افسوس… لوگوں کو ہنسانے والا یہ عظیم فنکار اپنی زندگی کے آخری دنوں میں شدید مالی بے بسی، بیماری اور تنہائی کا شکار رہا۔ کینسر اور گردوں کی بیماری نے اُنہیں اندر سے توڑ دیا، جبکہ علاج اور گھر کے اخراجات نے خاندان کو مشکلات میں دھکیل دیا۔ اُن کے انتقال کے بعد حالات یہاں تک پہنچے کہ اُن کی کم عمر بیٹی کو گھر چلانے کے لیے اسٹیج پر آنا پڑا۔
ببو برال مرحوم کے انتقال کے بعد انکی فیملی کے حالات بہت پتلے ہو گئے تھے ۔ ببو صاحب اپنی زندگی میں خواہش رکھتے تھے کہ بیٹی کو فیشن ڈئزائنر بنائیں بیٹی بھی باپ کی خواہش پوری کرنا چاہتی تھی مگر قسمت کو کچھ اور منظور تھا ، ببو برال کی بیماری پر ساری جمع پونجی لگ گئی اس سے قبل وہ کافی پیسہ بہن بھائیوں کی شادیوں پر لگا چکے تھے ۔۔ چنانچہ جب انکا انتقال ہوا تو صحیح معنوں میں انکی فیملی دربدر ہو گئی ، ایسے میں ببو صاحب کی صاحبزادی تعبیر برال کو سٹیج پر آنا پڑا ، وہ سمجھی تھیں کہ شاید کامیڈین یا اداکارہ بنیں گی مگر اسٹیج والوں نے انہیں ڈانسر بنا کر رکھ دیا اور اس میں بھی ان سے شائقین کو لبھانے کے لیے سب کچھ کرنے کی ہدایت کی گئی ، تعبیر برال نے 4 سال سٹیج پر کام کیا اور پھر اچانک یہ کہہ کر سٹیج کو خیر باد کہہ دیا کہ وہ گندے کاموں کا حصہ نہیں رہ سکتیں ، بطور کامیڈین انکے باپ کی جو عزت اور نام تھا وہ اسے گندے ڈانسز سے تباہ نہیں کرنا چاہتیں اس لیے انہوں نے سٹیج کو خیر باد کہہ دیا تھا ۔ سننے میں آیا ہے کہ تعبیر برال اب ایک ملازمت کررہی ہیں اور اپنے خاندان کو سپورٹ کرنے کی کوشش کررہی ہیں ، تعبیر برال کا بھائی بھی ایک حادثے میں بازو سے محروم ہو گیا تھا چنانچہ والدہ بھائی اور فیملی کےدیگر لوگوں کی کفالت کی ذمہ داری تعبیر برال کی ہی ہے ۔۔۔ اس پوسٹ کے ذریعے ہم آفتاب اقبال صاحب سہیل احمد اور شوبز سے منسلک دیگر نامور لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ ببو برال کی شاندار خدمات کو سامنے رکھ کر انکی صاحبزادی کو باعزت کام دیا جائے تاکہ وہ اپنے خاندان کی بہتر طور پر کفالت کر سکیں ۔۔۔
16 اپریل 2011 کو ببو برال دنیا سے رخصت ہوگئے، مگر آج بھی اُن کی مزاح، آواز اور انداز پاکستانی تھیٹر کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ ایک ایسا فنکار… جو سب کو ہنساتا رہا، مگر اپنے دکھ خاموشی سے اکیلے سہتا ہوا قبر تک جا پہنچا۔۔۔
