لاکھ کوششوں کے باوجود بچاش نیازی کی بسوں کو اس شہر میں داخلے کی اجازت نہ ملی۔۔۔

ملک بھر کے تقریباً ہر شہر تک پھیلی ٹرانسپورٹ سروس کے باوجود پنجاب کے ایک شہر کا نام ایسا ہے جہاں نیازی ایکسپریس 99 کی بسیں اب تک نہیں پہنچ سکیں، اور اس کی وجہ جان کر ٹرانسپورٹ کی زمینی حقیقتوں کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔
ایک گفتگو کے دوران نیازی ایکسپریس 99 کے چیئرمین بجاش خان نیازی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ جھنگ کے لیے اپنی سروس کا آغاز نہیں کر پائے۔ اس کی وجوہات بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جھنگ میں پہلے سے موجود ایک پرانی اور بااثر ٹرانسپورٹ کمپنی کا اس قدر مضبوط قبضہ اور اثر و رسوخ ہے کہ وہاں بس اسٹینڈ پر جگہ حاصل کرنا ہی ایک کٹھن مرحلہ بن جاتا ہے، اور اگر کسی طرح اسٹینڈ مل بھی جائے تو مقامی سطح پر حاوی کمپنی کی بسیں اور عملہ نئی آنے والی گاڑیوں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دیتے ہیں۔
ان کے بقول، ایک ہی وقت پر دو دو بسیں روانہ کر دینا، مسافروں کو بٹھانے سے روکنا، طرح طرح کے بہانوں سے ہراساں کرنا، مقامی دباؤ اور پھر تھانے کچہری کی غیر ضروری الجھنیں وہ عوامل ہیں جنہوں نے انہیں یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کر دیا کہ جھنگ میں آپریشن شروع کرنا منافع کے بجائے سراسر خسارے کا سودا ثابت ہوگا۔
بجاش خان نیازی کا کہنا تھا کہ وہ باعزت اور شریفانہ کاروبار پر یقین رکھتے ہیں، ان کی رقابت کسی دوسرے ادارے سے نہیں بلکہ اپنے ہی معیار کو بہتر بنانے سے ہے، اور ایک سمجھدار تاجر وہی ہوتا ہے جو جہاں نقصان کا اندیشہ ہو وہاں قدم نہ بڑھائے۔ تاہم اس کے باوجود یہ امر اطمینان بخش ہے کہ اللہ کے کرم سے آج پاکستان کے کونے کونے میں کوئی ایسا شہر نہیں جہاں وہ جدید بسوں کے ساتھ مسافروں کو معیاری سفری سہولیات فراہم نہ کر رہے ہوں۔
