Viral Globe

The stories the internet can’t stop sharing

Urdu

غریبوں کے خدمتگار بھٹی خاندان کیساتھ کیا سانحہ پیش آیا؟

غریبوں کا خدمتگار بھٹی خاندان جسے لوگوں کی دعاؤں سے عروج ملا ، آج اسی خاندان کا سپوت اپنے ہی ملازموں کے ہاتھوں ناحق مارا گیا ۔۔۔۔حافظ آباد کے اسی نامور خاندان کے قابل فخر بیٹے مہدی حسن بھٹی کا ایک ناقابل فراموش واقعہ ۔۔۔۔ کئی دہائیاں پرانی بات ہے ، پنڈی بھٹیاں یا حافظ آباد کے علاقہ میں ایک غریب شخص نے اپنی اکلوتی بھینس کسی مجبوری کے تحت فروخت کی ، جس نے خریدی وہ ذرا تگڑا اور باثر تھا۔ چند دنوں تک ادائیگی کا وعدہ کیا مگر بعد ازاں ٹال مٹول کرتے چار سال گزار گیا ، اسکے گھر خوشحالی تھی ایک چھوڑ 10 بھینسیں اور گائیں کھڑی تھیں مگر غریب کے بار بار چکر لگانے کے باوجود چائے لسی پلا کر اسے خالی ہاتھ واپس بھیج دیتا ، ایک روز خالی ہاتھ واپس جاتا شخص کھیتوں سے گزر رہا تھا جب کھیتوں میں کام کرتے ایک شخص نے اسے آواز دے کر بلایا اور پریشان دیکھ کر حال احوال پوچھا تو وہ غریب رونے لگا اور کہا ، چار سال پہلے یہاں ایک شخص کو بھینس فروخت کی وہ ایک بھینس سے 3 کٹیاں پیدا کرواکے انہیں بھینسیں بنا چکا ہے مگر میری ایک بھینس کی قیمت دینے سے انکاری ہے ، نہ صاف انکار کرتا ہے نہ پیسے دیتا ہے ، سمجھ نہیں آتی کیا کروں ، کھیت مزدور نے چند لمحے سوچا پھر کہا تمہارے پاس کاغذ پنسل ہے ؟ اس غریب ان پڑھ دیہاتی کے پاس کاغذ پنسل کا بھلا کیا کام تھا ، دونوں نےا دھر ادھر نظر دوڑائی ، ایک سگریٹ کی خالی ڈبی مل گئی ، اب پنسل نہ ملی تو چھوٹا سا کوئلے کا ٹکڑا ڈھونڈا گیا ، اس پر کھیت مزدور نے غالبا اپنا نام لکھ دیا اور کہا ، حافظ آباد چلے جاؤ وہاں مہدی حسن بھٹی کے ڈیرے پر جاؤ اور انہیں یہ کاغذ دے دینا اسکے بعد وہ جانیں اور انکا کام ۔۔۔۔ یہ شخص سگریٹ کی ڈبی کے گتے کا ٹکڑا ہاتھ میں پکڑے حیران پریشان وہاں سے چلا گیا ، اگلے روز یہ صبح منہ اندھیرے اپنے گاؤں سے نکلا اور حافظ آباد میں مہدی حسن بھٹی کے ڈیرے پر پہنچ گیا ، بھٹی صاحب اپنی بیٹھک پر آئے لوگوں سے حال احوال اور مسئلے مسائل پوچھے ، اس غریب شخص نے بھی ہمت کی اور وہ گتے کا ٹکڑا بھٹی صاحب کو تھما دیا ، مہدی حسن بھٹی نے وہ کاغذ دیکھا ، اس پر جو لکھا تھا وہ پڑھا اور پھر اسے چوم کر ماتھے پر لگا لیا ، غریب بھینس والے سے کہا کل فلاں وقت اس شخص کے ڈیرے پر پہنچ جانا جسے تم نے بھینس فروخت کی تھی ، میں تمہیں وہیں ملونگا ۔۔۔ اگلے دن ٹھیک بتائے گئے وقت یہ شخص اس ڈیرے پر پہنچا جس کے مالک کو اس نے 4 سال قبل بھینس فروخت کی تھی ، اس شخص سے پیسوں کا مطالبہ کیا گیا تو وہ بے شرم بولا ابھی میرے پاس نہیں ہیں ۔۔ مہدی حسن بھٹی نے اپنے ساتھ آئے لوگوں کو حکم دیا ، دو بھینسیں چھوڑ کر باقی ساری بھینسیں کھولو اور اس غریب کے ساتھ ہانک دو ۔۔ غریب شخص سے کہا لے جاؤ آج سے یہ بھینسیں تمہاری ہیں ، اس جیسے بے ایمان شخص پر 4 گنا جرمانہ بھی کم ہے ، اگر اس میں ذرا بھی شرم حیا باقی ہوئی تو آج کے بعد ایسی حرکت نہیں کرے گا ۔۔ وہ شخص دعائیں دیتا اور ایک بھینس کی قیمت کی بجائے 4 بھینسیں کھول کر اپنے گھر چلا گیا ، کچھ دنوں بعد اسکی ملاقات دوبارہ اسی کھیت مزدور سے ہو گئی ، اس نے پھر حال احوال پوچھا اور دریافت کیا تمہارا کام ہوا یا نہیں ؟ اس شخص نے بتایا میرا کام تو ہو گیا مگر تم بتاؤ تمہارے نام میں ایسا کیا جادو تھا کہ بھٹی صاحب خود میرے لیے اس شخص کے ڈیرے پر پہنچ گئے ۔۔۔ اس کھیت مزدور نے جواب دیا میں اس علاقے کا مصلی ہوں میں نے اور میرے خاندان نے سالہا سال چوہدری صاحب کے ڈیرے پر کام کیا اگرچہ اب نہیں کرتے اپنی مزدوری کرتے ہیں لیکن مہدی حسن بھٹی آج بھی ہماری عزت کرتا ہے ، ہر سال ایک بھینس ہمیں دودھ پینے کے لیے دیتا ہے جب وہ دودھ دینا بند کرتی ہے تو انکے نوکر وہ لے جاتے ہیں اور دوسری دودھ دینے والی بھینس میرے گھر باندھ جاتے ہیں ، صرف اس خدمت کے صلے جو ہم نے 30 سال انکی کی ۔۔۔ مجھے اپنی خدمت پر ناز تھا اور یقین تھا بھٹی صاحب مجھے مایوس نہیں کریں گے اس لیے میرے نام کا کاغذ دیکھتے ہی تمہارے ساتھ چل دیے ۔ یہ غریب پرور خاندان ہے اس طے وجہ سے اللہ نے ان پر اپنا کرم کررکھا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ افسوس اسی خاندان کا ایک سپوت لیاقت عباس بھٹی چند روز قبل اپنے ہی محافظوں کے ہاتھوں ناحق ق۔ت۔ل ہوا ، اللہ کریم اس خاندان پر اپنا کرم فرمائے اور لیاقت عباس بھٹی کے درجات بلند فرمائے آمین
ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *