ساہیوال کے نوجوان نے الیکڑک بس تیارکر لی۔۔۔

الیکٹرک بس کتنا کلومیٹر چلتی ہے ،،، ایک چارج میں ،،،!!!!
ساہیوال کے قصبہ کسووال کے محمد عثمان نے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے بنا ڈالی ہے سولر سسٹم اور بجلی سے چلنے والی بیٹریوں سے چلنے والی بس۔ آئیے ان سے بات کرتے ہیں، ان سے جانتے ہیں کہ یہ بس انہوں نے کتنے دنوں میں تیار کی ہے اور اس پر کتنا خرچہ آیا ہے۔”
محمد عثمان کا کہنا ہے کہ “یہ ٹوٹل بس میں نے خود تیار کی ہے مکمل اے ٹو زیڈ (A to Z)۔ اس کا چیسز وغیرہ بھی ہم نے خود تیار کیا ہے۔ اس کے ٹوٹل پارٹس وغیرہ ہم نے خود اپنے بنا کے یوز (استعمال) کیے ہیں۔ الحمدللہ کچھ چیزیں ہیں جو باہر سے استعمال کی ہیں، لیکن انشاءاللہ اگلی آنے والی گاڑی میں وہ بھی ہم اپنے خود کے بنا کے استعمال کریں گے۔
اللہ خیر کرے اگر حکومت ہمارے ساتھ اچھا خاصا تعاون کرے تو ہم انشاءاللہ بڑی بسیں بھی بنا سکتے ہیں، اور الیکٹرک اور بہت مناسب ریٹ میں بنا سکتے ہیں جو باہر سے بہت مہنگی گاڑی آ رہی ہے۔ اس کی نسبت ہم کافی بہتر اور کافی سستے داموں میں بنا سکتے ہیں۔ انشاءاللہ حکومت سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کرے۔
یہ جو بس ہے اس پہ تقریباً ہم نے 45 لاکھ روپے خرچ کر لیا ہے اور کچھ تھوڑے بہت کام ہیں وہ ہم کر رہے ہیں آلریڈی (پہلے سے)۔ اور انشاءاللہ جو ہم اس کے علاوہ اور بنائیں گے وہ اس سے کم ریٹ میں بنے گی۔ اس لیے کہ جو فرسٹ (پہلا) کام ہوتا ہے اس میں تھوڑی پریشانی اور چیزیں ڈھونڈنے میں کافی ٹائم لگ جاتا ہے۔ اس لیے ہم نے اس میں کافی ٹائم لگا لیا ہے اور کافی خرچہ کر لیا ہے، اگلی گاڑی انشاءاللہ اس سے مقبول ہوگی اور بہترین ہوگی انشاءاللہ۔ یہ بھی بہت اعلیٰ اور بہت زبردست بنی ہے، کچھ دنوں کے بعد انشاءاللہ ہم اسے روڈ پہ لے کے آ رہے ہیں۔
یہ لیتھیم آئن فاسفیٹ (Lithium-ion phosphate) بیٹری میں ہے اور اس کی جو بیٹری کیپیسٹی ہے، اس پہ ایک چارج کر کے ہم کم و بیش 180 کلومیٹر سفر کر سکتے ہیں۔ اور جو چارجنگ ٹائمنگ ہے اس کی وہ چار گھنٹے ہے۔ چار گھنٹے میں چارجنگ ہو جاتی ہے اور 180 کلومیٹر ہم سفر کر سکتے ہیں۔”
