دو بیٹیوں کی سچی کہانی جنہیں زندگی میں پہلی بار یتیم ہونے پر فخر محسوس ہوا۔۔۔

دو بیٹیوں کی سچی کہانیاں جنہیں زندگی میں پہلی بار یتیم ہونے پرفخر محسوس ہوا ۔۔۔۔ دلہن بنی لڑکی کو 20 سال قبل کشمیر آرفنز ریلیف ٹرسٹ والے چوہدری اختر نے اس وقت اپنی بیٹی بنایا تھا جب زلزلہ کے نتیجے میں اسکے ماں باپ اس دنیا سے چل بسے ۔ یہ لڑکی کورٹ فاؤنڈیشن میں پلی بڑھی ، اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور پھر وہ وقت آیا جب چوہدری اختر نے فیصلہ کیا کہ اب اس بیٹی کو رخصت کیا جائے چنانچہ ایک پڑھے لکھے اور معقول خاندان کے نوجوان کا رشتہ تلاش کیا گیا اور 2 سال قبل یہ بیٹی پیا گھر سدھار گئی ۔ یہ لڑکی آج اپنے گھر میں خوشحال زندگی بسر کررہی اور ہر سانس کے ساتھ چوہدری اختر اور کورٹ کے مددگاروں کو دعائیں دیتی ہے جن کی وجہ سے اسے 20 سالوں میں ایک بار بھی یتیم ہونے کا احساس نہ ہوا ، اس بیٹی کا اپنی شادی کے موقع پر کہنا تھا کہ شاید میرے اصل ماں باپ بھی میرے لیے اتنا کچھ نہ کر پاتے جتنا چوہدری اختر علی اور کورٹ فاؤنڈیشن نے میرے لیے کیا ہے ۔۔۔۔۔۔ ایک اور تصویر میں موجود دوسری بچی بھی یتیم تھی ، کچھ عرصہ قبل یہ آنتوں کی بیماری میں مبتلا ہو کر اتنی نحیف ہو گئی کہ 11 سال کی بچی کا کل وزن 12 کلو رہ گیا ،بالکل ہڈیوں کا ڈھانچہ ، کھانا پینا ختم ہو گئی اور زارا ہر وقت روتی رہتی ۔ ملک کے بہترین ہسپتالوں سے علاج کروایا گیا مگر بچی موت کے کنارے جا پہنچی ، اس بچی کے آنسو دیکھ کر آخر کار چوہدری اختر نے اللہ سے دعا کی میرے مالک اگر اتنا کچھ دیا ہے تو اس یتیم بچی کی زندگی اور صحت بھی مجھے واپس لوٹا دے ، چوہدری اختر کی اپیل پر ملک کے لاکھوں گھروں میں اس بچی کے لیے دعائیں کی گئی اور اس وقت جب کہ ڈاکٹر بچی کے کفن دفن کا انتظام کرنے کو کہہ رہے تھے ایک مسیحا نے زارا کا ہاتھ تھام لیا اسکا آپریشن کیا گیا اور یہ آپریشن کامیاب رہا ، آج زارا دوبارہ کورٹ فاؤنڈیشن میں صحت یاب ہونے کے بعد اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔۔۔۔ دعا ہے اللہ کریم چوہدری اختر کشمیری اور انسانوں کی خدمت کرنے والے ہر شخص کو بہترین اجر عطا فرمائے اللہ کریم ملک بھر کے یتیم بچوں کا حامی و ناصر ہو آمین
