Viral Globe

The stories the internet can’t stop sharing

Urdu

طلاق کومذاق بنا لیا گیا۔۔۔

سنن ابی داؤد کی حدیث کے مطابق رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: “اللہ تعالیٰ کے نزدیک حلال چیزوں میں طل۔اق سے زیادہ ناپسندیدہ کوئی چیز نہیں”
مالک اعظم اللہ پاک کی ذات کے حکم کی حکمت تو وہ رب کریم سب سے بہتر جانتا ہے۔ ہمارے سامنے ان حکمتوں میں سے ایک تو اب جاہ بجا نظر آتی ہے کہ کیوں اس پاک ذات نے اس طل۔اق کے فعل کو ناپسندیدہ فعل قرار دیا ہے۔ کیوں کہ اس میں وہ معصوم جانیں جنہوں نے ماں باپ کا پیار دیکھا بھی نہیں ہوتا انہیں صرف اور صرف ماں باپ کی اناء کی وجہ رُلنا پڑتا ہے۔
“میں نے بابا کے پاس رہنا ہے” — یہ وہ دل دہ۔لا دینے والی پکار تھی جس نے کمرۂ عدالت کی فضا کو سوگوار کر دیا۔ کمسن بچے کی مسلسل چیخ و پکار، سسکیوں اور ضد کے باوجود قانونی تقاضوں کے تحت اسے باپ کی گود سے الگ کر کے ماں کے حوالے کر دیا گیا۔ یہ منظر اس قدر جذباتی اور رقت انگیز تھا کہ خود خاتون کے وکیل ملک فہیم کھوکھر بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں۔ اس واقعے نے ایک بار پھر اس تلخ حقیقت کو اجاگر کیا ہے کہ جب میاں بیوی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر کے ط۔لاق اور علیحدگی تک پہنچتے ہیں، تو اس کی سب سے بھاری قیمت معصوم بچوں کو چکانی پڑتی ہے۔ کاش ہمارے نظام میں کوئی ایسا فورم یا عدالت بھی ہوتی جو والدین کی باہمی چپقلش میں ان ننھے ذہنوں کی مرضی اور خواہش کو بھی اہمیت دیتی۔ زندگی کے اس موڑ پر شوہر اپنی شریکِ حیات سے محروم ہوتا ہے اور بیوی اپنا شوہر کھو دیتی ہے، مگر وقت گزرنے کے ساتھ ان دونوں کو نیا جیون ساتھی ملنے کے امکانات موجود رہتے ہیں؛ لیکن ان سب کے درمیان پسنے والے بچے کو اپنے حقیقی ماں باپ کی مکمل آغوش دوبارہ کبھی نصیب نہیں ہوتی۔
۔

Advertisement

۔
ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔۔ ان معلومات کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہوپائی۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *