Viral Globe

The stories the internet can’t stop sharing

Urdu

ابرار الحق کا انوکھا واقعہ۔۔۔

پاکستان کے مشہور گلوکار ابرار الحق نے اپنی کمای کے بارے میں دلچسب قصہ سنایا ۔۔

Advertisement

ابرار الحق نے ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا مجھے اندھی شہرت ملی جسکا کبھی سوچا بھی نہیں تھا اور جب شہرت ملتی ہے پیسہ آپکے پاس بے پناہ آتا ہے ۔۔

میرے کنسرٹ ہوتے تھے اس سے بہت پیسہ آتا تھا اتنا پیسہ آ گیا میں گھنٹوں بیٹھ کر صرف یہ سوچتا تھا کہ یہ پیسہ خرچ کہاں کرنا ہے ۔۔

پھر میں نے کہا گاڑی لیتا ہوں گاڑی آ گئی پھر بھی پیسہ بڑھ رہا ہے میں نے کہا اب گھر لیتا ہوں وہ بھی لے لیا مگر پیسہ کم ہی نہیں ہورہا ۔۔

پھر میرے میرے دماغ میں آیا اپنا زاتی پرائیویٹ جیٹ لیتا ہوں بس پھر جہاز لینے پہنچ گیا قیمت فائنل ہو گئی ایڈوانس طے ہو گیا ۔۔۔

کہتے ہیں اسی دوران میری والدہ کا انتقال ہو گیا اور پھر میری لائن تبدیل ہو گئی اور اسی پیسوں سے میں نے ہسپتال کی زمین خریدی اور اپنے مرحوم والدین کے نام پر ہسپتال بنایا ۔

ماں کی محبت کا یہ عالم تھا کہ اپنی خواہش کو ترک کر کے ان کے ایصال وثواب کیلے ہسپتال بنا دیا اور یہ چھ سو بستروں والا تدریسی ہسپتال ہے اور اس کے ساتھ سہارا میڈیکل کالج بھی قائم ہوا۔ بعد میں نارووال میں سہارا کینسر ہسپتال بھی مکمل ہوا جو غریب اور پسماندہ کینسر مریضوں کو علاج فراہم کرتا ہے۔

ہسپتال کا نام ان کے والدین سے جڑا ہے۔ ان کی والدہ کا نام سگھڑہ اور والد کا نام شفیع ہے اور یہی نام انہوں نے اپنے پہلے ہسپتال کو دیا۔ یعنی ایک گلوکار نے اپنی شہرت کو ماں باپ کے نام پر غریبوں کے علاج میں بدل دیا ۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *