دولہےراجہ کی انوکھی خواہش۔۔۔

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی مقبولیت اور اسٹار پاور کا یہ عالم ہے کہ کسی نجی تقریب میں ان کی محض چند لمحوں کی شرکت بھی کروڑوں روپے کی قیمت رکھتی ہے۔
حال ہی میں بھارتی شہر ادے پور میں منعقد ہونے والی ایک پرتعیش نجی شادی کی تقریب میں شاہ رخ خان نے شرکت کی، جہاں انہوں نے دلہا اور دلہن کے ہمراہ اسٹیج پر شاندار پرفارمنس دے کر تقریب کو یادگار بنا دیا۔
رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کسی بھی نجی شادی میں محض بیس منٹ کی پرفارمنس کے لیے دس سے پندرہ کروڑ بھارتی روپے سے زائد معاوضہ وصول کرتے ہیں، جس میں جی ایس ٹی الگ سے شامل ہوتا ہے، جبکہ ان کے سفر، قیام و طعام اور شاہانہ مہمان نوازی کے دیگر تمام اخراجات بھی میزبان فریق کے ذمے ہوتے ہیں۔
یہاں یہ بات قابل غور اور دلچسپ ہے۔ کہ یہی شاہ رخ خان جو بیس منٹ انٹری کے پندرہ کروڑ چارج کر رہے ہیں یہی کنگ امبانی کے بیٹے کی شادی میں تقریبا مفت ہی ٹھمکے لگا رہے تھے۔ بلکہ لائن میں لگے ہوئے تھے کہ ان کی باری کب آئے گی
۔
ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔۔ اس کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہو پائی۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں
