ڈاکٹرعفان نےنیاکٹہ کھول دیا۔۔۔

معروف یوٹیوب پلیٹ فارم سوچ ڈیجیٹل کے ایک پوڈ کاسٹ میں اینکر علی بٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عفان قیصر نے ایک عجیب و غ۔ریب واقعہ سنایا۔
معاشرے میں تیزی سے بدلتے رویوں اور مغربی اصطلاحات کی نقالی نے ایسے پہلوؤں کو جنم دینا شروع کر دیا ہے جن کا تصور بھی ہمارے روایتی اور مذہبی ماحول میں محال سمجھا جاتا تھا۔
ایک ڈاکٹر صاحب اپنا حیران کن تجربہ بیان کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ ان کے کلینک پر معدے کے معائنے کے لیے ایک نہایت خوش شکل اور پڑھی لکھی خاتون آئیں اور گفتگو کرنے لگیں۔ ڈاکٹر کے مطابق ماں اور بیٹی دونوں کے ہاتھوں میں جدید ترین ماڈل کے آئی فون موجود تھے، جس پر تجسس کے باعث جب انہوں نے خاتون سے آمدن اور طرزِ زندگی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ شوہر بیرونِ ملک مقیم ہیں، مگر وہ جتنی رقم بھیجتے ہیں اس سے ان کے اخراجات پورے نہیں ہوتے۔
جب ڈاکٹر نے اصل پریشانی دریافت کی تو خاتون نے بلا جھجک اعتراف کیا کہ وہ کسی اور شخص کے ساتھ جذباتی اور ج۔س۔مانی تعلق میں جڑی ہوئی تھیں، مگر اب وہ شخص منظر سے غائب ہو چکا ہے اور وہ اس کی جدائی میں شدید بے چینی اور تڑ۔پ کا شکار ہیں۔ یہ سن کر ڈاکٹر صاحب دنگ رہ گئے اور پوچھا کہ کیا تمہارے شوہر کو ان باتوں کا علم ہے؟ جس پر خاتون نے نہایت اطمینان سے جواب دیا کہ جی ہاں، انہیں سب معلوم ہے اور ہم دونوں “او۔پ۔ن میر۔ج” کے رشتے میں ہیں۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ یہی اصطلاح کچھ عرصہ قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے بھی ریحان طارق کے پروگرام میں استعمال کی تھی، جہاں ان کا کہنا تھا کہ ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ او۔پن میرج میں رہتے ہیں اور یہ بات خود ثاقب چدھڑ نے انہیں بتائی تھی۔
واضح رہے کہ “او۔پن میر۔ج” سے مراد ایک ایسا ازد۔واجی بندھن ہے جس میں میاں بیوی باہمی رضا مندی سے شادی کے دائرے سے باہر دیگر افراد کے ساتھ روم۔انوی یا ج۔ن۔س۔ی تع۔لقات قائم کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ پاکستان جیسے اسلامی جمہوریہ اور مشرقی اقدار کے حامل معاشرے میں اس طرزِ فکر کی نہ تو شرعی طور پر کوئی گنجائش ہے اور نہ ہی یہ ہمارے خاندانی نظام اور سماجی روایات سے کسی طور میل کھاتا ہے۔
۔
۔
ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔۔ اس کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہو پائی۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں
