عشق کا جنون، بھاگ گئے اور پھر ٹٹ گئی تڑک کرکے۔۔۔

یہ واقعہ گوجرانوالہ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے علاقے کالیکی منڈی سے تعلق رکھنے والے نوجوان عبدالوحید اور گوجرانوالہ کی رہائشی فائزہ کے درمیان پسندیدگی پروان چڑھی، جس کے بعد دونوں نے زندگی بھر ساتھ نبھانے کا عہد کر لیا۔ جب انہیں احساس ہوا کہ معاشرہ اور خاندان ان کے اس رشتے کو قبول نہیں کریں گے تو انہوں نے خفیہ طور پر عدالت میں جا کر نکاح کر لیا۔ تقریباً تین ماہ قبل یعنی عید الفطر سے چند روز پہلے عبدالوحید اپنی دلہن کو لے کر کالیکی منڈی اپنے گھر آ گیا۔ اس دوران فائزہ سے یہ چوک ہوئی کہ وہ مسلسل اپنی بہن سے رابطے میں رہی اور اس سے التجا کرتی رہی کہ وہ والد کو منا لے تاکہ انہیں معافی مل سکے۔ بہن کی کوششوں سے بظاہر والد راضی ہو گئے اور دونوں گھرانوں کے مابین صلح ہو گئی۔ عید الاضحیٰ سے کچھ دن قبل فائزہ کے والد نے پیغام بھیجا کہ وہ میکے واپس آ جائے تاکہ عید کے بعد اسے باقاعدہ جہیز کے ساتھ عزت و احترام سے وحید کے ہمراہ رخصت کیا جا سکے۔ فائزہ چونکہ اپنے والد کے مزاج سے بخوبی واقف تھی اس لیے تنہا واپس جانے سے خو۔فز۔دہ اور انکاری تھی، تاہم عبدالوحید نے اسے حوصلہ دیا اور کہا کہ وہ خود اس کے ساتھ جائے گا، کیونکہ اگر والد خوش دلی سے مان جائیں تو اس سے بہتر کوئی بات نہیں۔ دل میں اند۔یشے اور خوف لیے فائزہ چند روز قبل اپنے شوہر کے ہمراہ گوجرانوالہ پہنچ گئی۔ والد نے ابتدائی چند دن تو خاموشی اختیار کیے رکھی، مگر پھر ایک روز موقع ملتے ہی پہلے اپنے داماد کو گو۔لیو۔ں کا نشانہ بنایا، اور جب بیٹی اپنے شوہر کو بچانے کے لیے آگے بڑھی تو اسے بھی بے د۔ردی سے چھ۔لنی کر دیا۔ اسی اثنا میں گھر کے ایک وفادار ملازم نے آگے بڑھ کر اس ظلم کو روکنے کی کوشش کی تو شخص نے اس پر بھی فا۔ئیر کھول دیا۔ شدید زخ۔می ہونے والے عبدالوحید، فائزہ اور گھریلو ملازم زخم۔وں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ان دونوں کی محبت کا سفر محض اتنا ہی تھا کہ ایک دوسرے کو پایا، تین ماہ اور دو عیدیں ساتھ گزاریں اور پھر مو۔ت کی آغوش میں چلے گئے۔
ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔۔ ان معلومات کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہوپائی۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں
