شوہر کو لندن سے بلوایا، عاشق کیساتھ ملکر اسکے ٹکڑے کردئیے۔۔۔

بس عاشق صاحب پر نظر ما۔ریں، پھر لڑکی اور پھر بیچارے شوہر کی تصویر کو دیکھیں اور اندازہ کریں ۔ واٹس ایپ گروپ سے پیار جاگا تھا۔ ق۔تل کے بعد ہماچل گئے۔ اور حا۔ملہ بھی ہوگئی۔
کیس کی تفصیل کے مطابق یہ واقعہ بھا۔رت کے شہر میرٹھ میں پیش آیا۔ سوربھ راجپوت اور مسکان رستوگی کی شادی 2016 میں ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی تھی۔ سوربھ ملازمت کے اعتبار سے پہلے نیوی میں مرچینٹ نیوی افسر تھے پھر اپنا کاروبار کیا اور اسی سلسلے میں لندن میں مقیم تھے جبکہ مسکان اپنی بیٹی کے ساتھ میرٹھ میں رہتی تھیں۔ سوربھ کی غیر موجودگی میں مسکان کا اپنے پرانے اسکول کے ہم جماعت ساحل شکلا سے دوبارہ رابطہ ہوا ا۔ قصہ یہ تھا کہ سکول میں ہی ساحل یعنی عاشق صاحب اپنے کارناموں کی وجہ سے مشہور تھا اور ہر کسی سے پ۔نگے لیتا تھا، کلاس کے بیک بینچر لڑکے جو ہر ٹائم لڑ۔ائی ن۔شہ وغیرہ میں مس۔ت ہوتے یہ اسی ٹائپ کا لڑکا تھا۔ پوری کلاس اس کے کارناموں کے چرچے کیا کرتی تھی۔ ہوا یوں کہ کلاس کی ری یونین اور سکول کالج کے پرانے دوستوں میں رابطے بحال کرنے کے لیے ایک گروپ بنایا گیا جس میں یہ صاحب بھی تھے۔ رابطہ شروع ہوا اور دونوں میں نزدیکی بڑھ گئی۔ 2021 میں سوربھ کو اس معاملے کا علم ہوا تو انہوں نے علیحدگی کا سوچا، لیکن تب فیملی کے بڑے آپس میں بیٹھے اور لڑکی کو سمجھایا اور اس وقت لڑکی نے وعدہ کیا کہ وہ آگے سے ایسا کوئی کام نہیں کرے گی۔ لڑکے نے اپنی بیٹی کی خاطر رشتہ برقرار رکھا۔ فروری 2025 کے آخر میں سوربھ اپنی بیٹی کی چھٹی سالگرہ منانے کے لیے لندن سے میرٹھ واپس آئے۔ اس بات کو سن کر زیادہ اف۔سوس ہوتا ہے کہ اس لڑکے نے اپنی بیوی کو ماں باپ سے الگ فلیٹ لے کر دیا تھا کیوں کہ بیوی ماں باپ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی تھی۔ مطلب وہ اپنی بیوی کی ہر خواہش پوری کرتا تھا۔
پ۔ولیس تفت۔یش اور اس۔تغاثہ کے مطابق، 3 مارچ 2025 کو مسکان نے میرٹھ کے اندرا نگر میں واقع اپنے گھر پر سوربھ کے کھانے میں ن۔شہ آور اد۔وی۔ات ملائیں۔ کچھ دیر بعد ساحل وہاں پہنچا اور دونوں نے ت۔یز دھ۔ار آل۔ے سے و۔ار کر کے سوربھ کی ج۔ان لے لی، جس کے بعد باتھ روم میں لا۔ش کے ٹ۔کڑے کر دیے۔ لا۔ش کو چھپانے اور بد۔بو روکنے کے لیے دونوں نے باقی۔ات کو پلا۔سٹک کے ایک بڑے نیلے ڈ۔رم میں ڈالا، اس میں ریت، پانی اور سیمنٹ کا گیلا آمیزہ بھر کر ڈرم کو سیل کر دیا۔ اگلے ہی دن مسکان اور ساحل ہماچل پردیش (شملہ اور منالی) گھومنے چلے گئے، اور اس دوران مسکان سوربھ کا فون استعمال کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کو پیغامات بھیجتی رہی تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ سوربھ زندہ ہیں اور کاروباری سفر پر ہیں۔ اسی انجوائے میں یہ لڑکی عاشق صاحب سے حا۔ملہ بھی ہوگئی۔
جب سوربھ کے گھر والوں کا ان سے رابطہ نہ ہو سکا تو انہوں نے گم۔ش۔دگی کی رپ۔ورٹ درج کرائی۔ 17 مارچ 2025 کو مش۔کوک رشت۔ہ داروں اور پ۔ولیس نے گھر پہنچ کر سیل ش۔دہ نیلا ڈرم کھولا تو اندر سے سوربھ کی با۔قیات بر۔آمد ہوئیں۔ پ۔ولیس نے جلد ہی مسکان اور ساحل کو ح۔راس۔ت میں لے لیا۔ استغاثہ نے 126 سماعتوں اور 22 گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر مقد۔مہ ثابت کیا، جن میں ڈرم، سیمنٹ، ریت اور آلات بیچنے والے دکاند۔اروں کے بیانات، کال ریکارڈز، موبائل ٹاور لوکیشن، ہماچل پردیش کے ہوٹلوں کا ریکارڈ اور پ۔وسٹ مارٹم رپورٹ شامل تھی۔
26 اکتوبر کو میرٹھ کی عدالت نے دونوں عاشقوں کو س۔ز۔ائے م۔وت کا حکم سنایا۔ لیکن یہاں یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ ہائی کورٹ، سپریم کورٹ میں اپیل کا حق باقی ہے۔ مطلب یہ دونوں ابھی بھی جیئں گے۔
اطلاعات کے مطابق لڑکی نے ج۔یل میں ہی ایک بیٹی کو جنم بھی دیا۔
۔
۔
۔
ڈسکلیمر:
یہ معلومات آن لائن ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں اور صرف اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔۔ اس کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہو پائی۔ اس پوسٹ کا مقصد کسی فرد، ادارے، نظریے یا واقعے کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا یا کسی مخصوص نقطۂ نظر کی تائید کرنا نہیں۔ قارئین و سامعین سے گزارش ہے کہ وہ اس مواد کو اپنی صوابدید اور فہم کے مطابق دیکھیں
